Mar ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • عراق کی طرف سے ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملے کی مذمت

عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں جنوبی پارس کی گيس فیلڈ میں ایران کی توانائی کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ 

سحرنیوز/عالم اسلام:  رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے اس کے ساتھ ہی خبر دار کیا ہے کہ یہ اقدام کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گا اور علاقے کے امن و ثبات کے لئے راست خطرہ ہے۔
عراقی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کا واضح ثبوت ہے۔ 
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بنیادی تنصیبات، خاص طور سے توانائی کی تنصیبات، پر حملے کشیدگی میں ناقابل توجیہ شدت کے مترادف ہیں جو علاقائی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج نے امریکی ملی بھگت سے بدھ کے روز ایران کے جنوبی علاقے عسلویہ میں واقع ایران کی توانائی کی تنصیبات کو میزائل حملے کا نشانہ بناکر نقصان پہنچایا تھا۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس