عمانی وزیرخارجہ: امریکا کے دوست ممالک ایران کے ساتھ غیر قانونی جنگ سے نکلنے میں اس کی مدد کریں
عمان کے وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی نے امریکا کے دوست ملکوں سے اپیل کی ہے کہ ایران کے خلاف غیر قانونی جنگ سے نکلنے میں اس کی مدد کریں
سحرنیوز/عالم اسلام: عمان کے وزیر خارجہ بدرالبوسعیدی نے کہا ہے کہ امریکا خارجہ پالیسی سے اپنا کنٹرول کھوچکا ہے اور اس کے دوست ملکوں کو چاہئے کہ ایران کے خلاف غیر قانونی جنگ سے باہر نکلنے میں اس کی مدد کریں۔
انھوں نے کہا کہ یہ امریکا کی جنگ نہیں ہے۔
عمان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے اپنے اہداف تک پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
بدرالبوسعیدی نے آبنائے ہرمز میں جہازرانی میں رکاوٹ کو جنگ کا متوقع نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے توانائی کی قیمت اوپر چلی گئی اور شدید جمود کا امکان بڑھ گیا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکام کے لئے اس حکومت کے ساتھ مذاکرات میں واپسی دشوار ہے جو دو بار مذاکرات سے بمباری اور دہشت گردی کی طرف پلٹ چکی ہے لیکن جنگ سے نکلنے کا راستہ یہی ہے ہرچند کہ دونوں فریقوں کے لئے اس پر چلنا دشوار ہے۔
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel