Mar ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۳:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف جنگ کے لئے پنٹاگون کو 200 ارب ڈالر کی ضرورت

امریکی وزارت جنگ "پینٹاگون" نے ایران کے ساتھ جنگ کے لئے مزید 200 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے۔ 

سحرنیوز/دنیا: امریکہ کے ایک سرکاری عہدہ دار نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ پینٹاگون نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے لئے مزید 200 ارب ڈالر کے بجٹ کی درخواست کی ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ اور غاصب اسرائیل کی جنگ میں روزانہ ایک ارب ڈالر کا خرچہ ہو رہا ہے جو امریکی عوام کے ادا کردہ ٹیکس سے پورا کیا جاتا ہے۔ 
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ جنگ کے صرف ایک ہفتے میں ہی امریکہ نے 11 ارب ڈالر خرچ کئے ہیں۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس