عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی برطرفی کے لئے کمپیئن
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
-
عراقی پارلیمنٹ کے رکن حسین المالکی
عراقی پارلیمنٹ کے سو اراکین نے اسپیکر سلیم الجبوری کی برطرفی کے مطالبے کی حمایت کردی ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں حکومت قانون اتحاد کے نمائندے حسین المالکی نے عراق کی تقسیم کے لئے دوحہ میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر اسپیکر سلیم الجبوری کے دورہ قطر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اسپیکر کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سو اراکین پارلیمنٹ نے ایک میمورنڈم پر دستخط کر دیئے ہیں-حسین المالکی نے مزید کہا کہ عراقی اراکین پارلیمنٹ پہلے ہی تقسیم عراق کی غرض سے منعقدہ دوحہ کانفرنس میں شرکت کے لئے قطر کے دورے کے بارے میں خبردار کر چکے تھے-
عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری، قطر کے حکام کی دعوت پر جمعرات کو دوحہ پہنچے - عراقی پارلیمنٹ کے بعض اراکین ، دوحہ کانفرنس کو عراق کی تقسیم کا حصہ سمجھتے ہیں اور اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کے مواخذے کا مطالبہ کر رہے ہیں-