عراقی شہریوں کے قتل عام میں کینیڈا کے کردار کا پردہ فاش
Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
-
(فائل فوٹو) غیر ملکی طیاروں کی بمباری
عراق میں عام شہریوں کے قتل عام میں کینیڈا کے جرائم کے ثبوت منظر عام پر آگئے ہیں
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے مشرق وسطی کے مسائل کے بارے میں نئی دستاویزات شائع کی ہیں - ان دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ عراق میں کینیڈا کے لڑاکا طیاروں کے حملے، تقریبا ستائیس عام شہریوں کے مارے جانے کا باعث بنے ہیں- کینیڈا کے حکام نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر معتبر قرار دیا ہے-ان دستاویزات کے مطابق یکم جنوری دوہزار پندرہ کو شہر موصل کے قریب کینیڈا کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں عام عراقی شہری مارے گئے تھے- کینیڈا کے یہ حملے داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد کی کارروائیوں کا حصہ تھے- ان حملوں کا مقصد ، عراق کی کرد پیشمرگہ فورس کی طرف داعش کی پیشقدمی کو روکنا تھا-امریکہ اور اس کے اتحاد اگست دوہزار چودہ سے عراق پرحملے کر رہے ہیں۔
ان کا کنہا ہے وہ داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں-امریکہ کی سرکردگی میں قائم نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں میں اس سے پہلے بھی عام شہریوں کے مارے جانے کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔