"پی کے کے" کے حملے میں متعدد ترک فوجی ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i197700-پی_کے_کے_کے_حملے_میں_متعدد_ترک_فوجی_ہلاک
ترکی کی فوج نے پی کے کے کے حملے میں اپنے سولہ فوجی کے ہلاک کئے جانے کی خبر دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • پی کے کے کے جنگجو (فائل فوٹو)
    پی کے کے کے جنگجو (فائل فوٹو)

ترکی کی فوج نے پی کے کے کے حملے میں اپنے سولہ فوجی کے ہلاک کئے جانے کی خبر دی ہے-

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ترکی کی فوج نے اعلان کیاہے کہ کرد جنگجوؤں کے حملے میں اس کے سولہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں- اس سے قبل کردستان کی ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے دعوی کیا تھا کہ اتوار کو مشرقی ترکی میں، جھڑپوں اور اس پارٹی کے جنگجوؤں کے حملے میں ترکی کے اکتیس فوجی ہلاک کر دیئے گئے-