یمنی فوج نے متعدد سعودی فوجیوں کو قیدی بنالیا
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i198218-یمنی_فوج_نے_متعدد_سعودی_فوجیوں_کو_قیدی_بنالیا
علاقے کے ذرائع ابلاغ نے یمنی فوج کے ہاتھوں متعدد فوجیوں کو قیدی بنائے جانے کی خبر دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۱۵ ۰۳:۴۱ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے متعدد سعودی فوجیوں کو قیدی بنالیا
    یمنی فوج نے متعدد سعودی فوجیوں کو قیدی بنالیا

علاقے کے ذرائع ابلاغ نے یمنی فوج کے ہاتھوں متعدد فوجیوں کو قیدی بنائے جانے کی خبر دی ہے-

النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے بدھ کی رات اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے متعدد فوجیوں کو قیدی بنا لیاہے-

اس سلسلے میں جو فلم جاری ہوئی ہے اس میں ایک سعودی فوجی اپنے دیگر ساتھیوں کی طرف سے بات کرتا دکھائی دے رہا ہے-

دوسری جانب "حصاد الیوم" ویب سائٹ نے بھی آل سعود کے فوجیوں کو قیدی بنائے جانے کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یمنی فوجیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں کی جانے والی ایک کاروائی کے دوران امریکہ کے جدید ترین ہتھیاروں کو مال غنمیت کے طور پر اپنے قبضے میں لے لیا ہے-

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے، یمن کی انقلابی اور عوامی تحریک انصاراللہ کو کچلنے اور سابق مستعفی اور مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے یمن کے خلاف چھبیس مارچ سے اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اب تک ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں اور اس غریب ملک کی اکثربنیادی تنصیبات، اسکول اور اسپتال تباہ ہوگئے ہیں -
سعودی حکومت نے یمن کا بحری، بری اور فضائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے سبب انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے-