فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی سازشیں ناکام ہوں گی: صائب عریقات
Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۴ Asia/Tehran
تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی تمام سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔
تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے القدس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کی زمانی اور مکانی لحاظ سے تقسیم، بیت المقدس میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی، صیہونی بستیوں اور نسل پرستانہ دیوار کی تعمیر پر مبنی صیہونی حکومت کے سارے منصوبے ناکام ہو جائیں گے۔صائب عریقات نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے تمام اقدامات بےسود ہیں کیونکہ صرف فلسطینی عوام ہی بیت المقدس کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا خیال یہ ہے کہ چونکہ دنیا اور عرب ممالک کی توجہ اس وقت ایران کے ایٹمی معاہدے اور شامی باشندوں کی یورپ کی جانب مہاجرت پر مرکوز ہے اس لئے وہ فلسطینیوں کے خلاف اپنے مخاصمانہ اقدامات میں شدت پیدا کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مسجدالاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے بعد حالیہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ فلسطینیوں کی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جن میں اب تک دسیوں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں یا ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ٹیگس