صیہونی فوجیوں کا فلسطینی نمازیوں پر حملہ
Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۳ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے قدیمی حصے میں فلسطینی نمازیوں پر حملے کئے ہیں-
لبنان کی المیادین ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب حکومت نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا- اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے باب العمود کے نزدیک نمازیوں پر کریکر پھینکے اور متعدد نمازیوں کو گرفتار کر لیا- العالم کی رپورٹ کے مطابق قلندیا گذرگاہ میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں سولہ فلسطینی زخمی ہو گئے-صیہونی فوجیوں نے جمعے کو فلسطینیوں کے کسی بھی اقدام کا مقابلہ کرنے کی غرض سے پانچ ہزار سے زائد فوجی شہر قدس میں تعینات کئے تھے- عرب ذرائع نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کے اطراف میں واقع علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نمازیوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد غاصب صیہونی فوجی پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے-
ٹیگس