صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i198624-صیہونیوں_کے_ہاتھوں_ایک_اور_فلسطینی_کی_شہادت
غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی مسلمان شہید ہو گیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۳ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت
    صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت

غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی مسلمان شہید ہو گیا-

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان، جو ایک ہفتے قبل نابلس میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا تھا، جمعرات کے روز زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا-
حالیہ برسوں کے دوران صیہونی فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کے وحشیانہ حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں-

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس وقت بھی سات ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی، صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید ہیں جہاں انھیں سخت صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں-