صیہونی فوجیوں کے حملے میں دو فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199234-صیہونی_فوجیوں_کے_حملے_میں_دو_فلسطینی_شہید
صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیت المقدس اور غرب اردن میں دوفلسطینوں کو شہید کردیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے حملے میں دو فلسطینی شہید
    صیہونی فوجیوں کے حملے میں دو فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیت المقدس اور غرب اردن میں دوفلسطینوں کو شہید کردیا ہے

پریس ٹی وی کے مطابق صہیونی فوجیوں نے پیر کو مشرقی بیت المقدس کے قدیمی علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کرشہد کردیا - صہیونی فوجیوں نے اس فلسطینی کے بارے میں بھی دعوی کیا ہے کہ اس نے بیت المقدس میں ایک اسرائیلی افسرپر چاقو سے حملہ کیا تھا - اس سے پہلے صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ میں بھی فائرنگ کرکے تیرہ سالہ فلسطینی نوجوان احمد شراکہ کو شہید کردیا -


اس درمیان غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی اور میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد زخمی ہوگئے - صہیونی فوجیوں نے اتوار اور پیر کی درمیان غرب اردن میں حملہ کرکے کم سے کم تینتیس فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا -


واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں کے ذریعے مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور اسے زمان اور مکان کے اعتبار سے تقسیم کئے جانے کی کوشش کے بعد پچھلے دوہفتے سے صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں - فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے رواں سال سے اب تک چھے سوپچاس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے -