یمن پر حملے میں ممنوعہ بموں کا استعمال
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199390-یمن_پر_حملے_میں_ممنوعہ_بموں_کا_استعمال
سعودی بمبار طیاروں نے ایک بار پھر یمن پر ممنوعہ بم گرائے ہیں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • یمن پر حملے میں ممنوعہ بموں کا استعمال
    یمن پر حملے میں ممنوعہ بموں کا استعمال

سعودی بمبار طیاروں نے ایک بار پھر یمن پر ممنوعہ بم گرائے ہیں ۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی بمبار طیاروں نے جمعے کے دن صوبہ صعدہ کے علاقے حیدان پر بمباری میں فاسفورس بم گرائے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس بمباری میں کم سے کم ایک یمنی شہری شہید اور دس زخمی ہوگئے ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک ہے جس کے پیش نظر شہیدوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔


اسی طرح یمن کے صوبہ ذمار کے علاقے قاع جہران پر بھی سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ سعودی جنگی طیاروں نے جمعے کو اسی طرح صوبہ حجہ کے الزیح نامی علاقے پر بھی دو بار بمباری کی ہے۔ اس بمباری میں بھی متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے ۔


دوسری طرف یمن کے سیکورٹی اہلکاروں نے حدیدہ میں ایک سرکاری عمارت کے نزدیک دو کاربموں کا پتہ لگاکے انہیں ناکارہ بنادیا۔ اسی کے ساتھ ایک خودکش بمبار کو اس کے ایک ساتھی کے ہمراہ اس وقت ہلاک کردیا گیا جب وہ ایک چیک پوسٹ سے گزرنے کی کوشش کررہے تھے۔