صلاح الدین کے گورنر کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i199806-صلاح_الدین_کے_گورنر_کی_عراقی_وزیراعظم_سے_ملاقات
عراق میں وزیر اعظم حیدرالعبادی اور صوبہ صلاح الدین کے گورنر نے داعش کے قـبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں عوام کی واپسی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • صلاح الدین کے گورنر کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات
    صلاح الدین کے گورنر کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات

عراق میں وزیر اعظم حیدرالعبادی اور صوبہ صلاح الدین کے گورنر نے داعش کے قـبضے سے آزاد ہونے والے علاقوں میں عوام کی واپسی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے گورنر نے پیر کو وزیر اعظم حیدرالعبادی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں داعش کے خلاف آپریشن میں حالیہ کامیابیوں کے ساتھ ہی آزاد شدہ علاقوں میں عوام کی واپسی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزاد شدہ علاقوں میں تعمیر نو کا کام جلدازجلد شروع کیا جائے تاکہ عوام ان علاقوں میں واپس آ‎سکیں۔


دوسری طرف عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ نے صوبہ صلاح الدین میں عراقی افواج کی حالیہ کامیابیوں کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ امریکا داعش کے قبضے سے شہر بیجی اور دیگر علاقوں کی آزادی سے خوش نہیں ہے۔


عراقی رکن پارلیمنٹ نہلہ الہبابی نے کہا کہ امریکا صوبہ صلاح الدین کے ان علاقوں کو داعش سے آزاد کرانے میں ناکام رہا جس کے بعد عراقی افواج نے نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کی فضائی حمایت کے بغیر ہی ان علاقوں کو داعش سے واپس لے لیا۔