صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت
-
صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی کی شہادت
فلسطین کےمختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق غرب اردن کے جنین کیمپ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں سنیچر کو بھی ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی صبح کو جنین میں جلمہ پاس کے علاقے میں محمود طلال نزال نامی ایک فلسطینی نوجوان کو کئی گولیاں مارکے زخمی کردیا اور لوگوں کو اس بات کی اجازت نہیں دی کہ اس کو اسپتال منتقل کیا جائے جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع نے ایک اور رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کے نزدیک فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ایک جھڑپ میں سترہ فلسطینی، صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے ہیں-
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ چند ہفتے سے کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جب فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کچھ فلسطینی شہید اور زخمی نہ ہوتے ہوں ۔
اکتوبر کے اوائل میں صیہونیوں کے ذریعے قبلہ اول مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے بعد شروع ہونے والی فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ قدس کے دوران اب تک کم سے کم بہتر فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اوربڑی تعداد میں فنسطینی زخمی اور گرفتار کئےگئے ہیں-