عراقی فوج رمادی شہر کے مرکز میں داخل ہوگئی
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200103-عراقی_فوج_رمادی_شہر_کے_مرکز_میں_داخل_ہوگئی
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان اسٹریٹیجک پل کو عبور کرنے کے بعد شمالی شہر الرمادی کے مرکز تک پہنچ گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • عراقی فوج رمادی شہر کے مرکز میں داخل ہوگئی
    عراقی فوج رمادی شہر کے مرکز میں داخل ہوگئی

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان اسٹریٹیجک پل کو عبور کرنے کے بعد شمالی شہر الرمادی کے مرکز تک پہنچ گئے ہیں۔

صوبہ الانبار کی آپریشنل کمانڈر اسماعیل محلاوی نے بتایا ہےکہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے ابو فراج نامی اسٹریٹیجک پل کو عبور کرلیا ہے اور رمادی شہر کے مرکز تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران بری فوج کو فضائیہ اور توپ خانے کا بھی تعاون حاصل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فوج کے توپ خانے اور فضائیہ کے طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں زبردست نقصان پہنچایا جس کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان رمادی شہر میں داخل ہوگئے۔


جنرل اسماعیل محلاوی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کا خصوصی دستہ بھی فوج کے ساتھ ساتھ اس معرکے میں شریک ہے۔ رمادی کی آزادی کے لئے آپریشن دو روز قبل موسمی حالات کی بنا پر روک دیا گیا تھا۔