سعودی فوجی اڈوں پر یمنی جوانوں کے حملے
Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
-
سعودی فوجی اڈوں پر یمنی جوانوں کے حملے
یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے جیزان، عسیر اور نجران میں سعودی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے "القرن"، "العین" اور "جبل الدود" فوجی اڈوں اور المنتزہ چھاؤنی نیز الکبری کے جنوب میں ایک فوجی اڈے پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں سعودی فوجی اپنی جان بچانے کے لئے فرار کر گئے-
یمنی فوجی ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران میں "بن یالین" اور "الشبکہ" چھاؤنیوں کو بھی نشانہ بنایا اور کیٹوشا میزائل فائر کئے- ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کئی سعودی فوجی زخمی ہو گئے-
ٹیگس