شام میں دسیوں دہشت گردوں نے ہتھیار پھینک دیے
Dec ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۴:۱۸ Asia/Tehran
-
صوبہ حمص میں ایک سو سترہ افراد جو دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کے جرم میں مطلوب تھے، خود کو سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔
شام کے صوبہ حمص میں ایک سو سترہ دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں-
رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات صوبہ حمص میں ایک سو سترہ افراد جو دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کے جرم میں مطلوب تھے، خود کو سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا- اس وقت صوبہ حمص کے اکثر علاقے شامی فوج کے کنٹرول میں ہیں اور زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں واپس چلے گئے ہیں-
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گذشتہ کئی مہینوں سے دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں میں اپنے بری اور فضائی حملے تیز کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں اسے کامیابی بھی ملی ہے- شامی فوج نے دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں میں پیشقدمی کرتے ہوئے حلب، حمص اور لاذقیہ کے اکثر مضافاتی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-
ٹیگس