روسی فضائیہ کی کارروائی، شام میں داعش کا ایک اصلی اڈہ تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i207594-روسی_فضائیہ_کی_کارروائی_شام_میں_داعش_کا_ایک_اصلی_اڈہ_تباہ
روس کے جنگی طیاروں نے بمباری کر کے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کا ایک اصلی اڈہ تباہ کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
  • روس کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چار روز کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں ایک سو ستاون بار پروازیں کیں۔
    روس کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چار روز کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں ایک سو ستاون بار پروازیں کیں۔

روس کے جنگی طیاروں نے بمباری کر کے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کا ایک اصلی اڈہ تباہ کر دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ روس کے جنگی طیاروں نے شام میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تکفیری گروہ داعش کا ایک اصلی کمانڈ مرکز تباہ کر دیا ہے۔

روس کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چار روز کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں ایک سو ستاون بار پروازیں کیں جس کے دوران دہشت گردوں کے پانچ سو اناسی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گرد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دمشق کے جنوب میں واقع حجرالاسود کے علاقے سے شام کے شمال مشرقی صوبے رقہ کی طرف چلے گئے ہیں کہ جو شام میں داعش کا اصلی گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

داعش کے دہشت گردوں کا یہ انخلا اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت عمل میں آیا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق داعش کے دہشت گرد حجر الاسود کا علاقہ اور شام کے جنوب میں واقع فلسطینی مہاجرین کے یرموک کیمپ کے بعض علاقے خالی کر دیں گے۔ دمشق کے جنوب سے دہشت گردوں کے نکلنے کے بعد شام کے عوام اس علاقے میں واپس آ جائیں گے۔

دوسری جانب ہیومین رائٹس واچ شام نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش شام اور عراق میں خود سے وابستہ افراد کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کرنا چاہتا ہے۔ اس تنظیم نے اس دہشت گرد گروہ کے بحرانی حالات کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔