Apr ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  •  شامی فوج کا کامیاب آپریشن جاری

شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ادلب کے مضافات میں جبہت النصرہ کے سرغنوں کو نشانہ بنایا ہے-

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی علاقے میں واقع صوبہ ادلب کے مضافات میں دہشت گرد گروہ جبھت النصرہ کے ٹھکانوں پر فوج کے حملوں میں القاعدہ کا ایک سرغنہ رفاعی احمد طاھا اپنے کئی ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا- اس علاقے میں جبہت النصرہ اور القاعدہ کے سرغنے جمع ہوتے ہیں-

دوسری جانب تدمر پر دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے کے بعد اپنا گھر بار چھوڑ کر جانے والے شہریوں کا پہلا گروہ اپنے وطن واپس لوٹ آیا ہے- اس موقع پر شہر کے سیکورٹی اور فوجی کمانڈروں اور حمص کے گورنر نے ایک تقریب کے دوران اپنے وطن واپس آنے والے شہریوں کا استقبال کیا-

شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ، گذشتہ کئی مہینوں سے دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کی جانب کافی زیادہ پیشقدمی کی ہے اور وسیع علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیئے ہیں-

ٹیگس