Apr ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب سے وابستہ شامی حکومت کے مخالفین کے ترجمان، ریاض نعسان
    سعودی عرب سے وابستہ شامی حکومت کے مخالفین کے ترجمان، ریاض نعسان

سعودی عرب سے وابستہ شامی حکومت کے مخالفین کے ترجمان نے آئندہ امن مذاکرات میں بشاراسد حکومت کی ٹیم سے براہ راست گفتگو پر آمادگی ظاہر کی ہے-

النشرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے وابستہ شامی حکومت کے مخالفین کے وفد کے ایک ترجمان ریاض نعسان آغا نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ مخالفین، شامی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ جنیوا میں مذاکرات کے لئے تیار ہیں- یہ مذاکرات تیرہ اپریل کو جنیوا میں شروع ہوں گے-

ریاض نعسان آغا نے کہا کہ مخالفین کا وفد ان مذاکرات میں شام میں عبوری حکومت کی کونسل کے مسئلے کا جائزہ لے گا-

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے بتایا تھا کہ شام کے سلسلے میں امن مذاکرات کے نئے دور کا آغاز جنیوا میں تیرہ اپریل سے ہوگا-

ٹیگس