مغربی عراق کا شہر ہیت مکمل طور پر آزاد
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i221281-مغربی_عراق_کا_شہر_ہیت_مکمل_طور_پر_آزاد
عراق کا شہر ہیت مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • مغربی عراق کا شہر ہیت مکمل طور پر آزاد

عراق کا شہر ہیت مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا-

عراق کی مشترکہ فوجی ہائی کمان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کا شہر ہیت داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

عراق کی مشترکہ فوجی ہائی کمان نے جمعے کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس اور فضائیہ کے تعاون سے صوبہ الانبار کے اسٹریٹیجک اہمیت کے شہر ہیت کو داعش کے قـبضے سے پوری طرح آزاد کرالیا ہے ۔ عراق کی مشترکہ فوجی ہائی کمان نے بتایا ہے کہ شہر کو داعش سے پوری طرح پاک کرنے کی کارروائی میں ایک سو بیس سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق شہر پوری طرح فوج کے کنٹرول میں ہے اور عراقی فوجی شہر میں داعش کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں اور بموں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں ۔

عراق کی مشترکہ فوجی ہائی کمان نے اعلان کیا ہے کہ شہر ہیت کو آزاد کرانے کا آپریشن شروع ہونے کے بعد ستائیس ہزار عام شہریوں کو اس شہر سے نکال کے الرمادی کے مغرب میں واقع کیمپوں میں پہنچا دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی افواج نے شہر ہیت کو آزاد کرانے کے لئے اکتیس مارچ کو آپریشن شروع کیا تھا۔ یہ شہر صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں کو شہر الرمادی ، شمالی صوبے صلاح الدین اور شام سے ملنے والی سرحدوں سے ملاتا ہے ۔