May ۱۲, ۲۰۱۶ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • صیہونی ذرائع نے علاقے کی بدامنی میں صیہونی حکومت کی خفیہ کارروائیوں کا اعتراف

صیہونی ذرائع نے علاقے کی بدامنی میں صیہونی حکومت کی خفیہ کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔

صیہونی ذرائع نے علاقے کی بدامنی میں صیہونی حکومت کی خفیہ کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار "یدیعوت آحارونوت" کی رپورٹ کے مطابق صیہونی سیکورٹی تجزیہ نگار یوسی یہوشع نے علاقے میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں اور بحران میں صیہونی حکومت کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی خصوصی فورس پہلے مرحلے میں خبریں اور اطلاعات جمع کرتی ہے اور اس کے بعد اس طرح عمل کرتی ہے کہ اس کا کوئی ثبوت باقی نہ رہے۔ یوسی یہوشع نے بتایا کہ علاقے سے متعلق اطلاعات اور خبریں جمع کرنے کی ذمہ داری صیہونی فوج کے 9900 نامی ایک خصوصی یونٹ کی ہے۔ یوسی یہوشع نے بتایا کہ مذکورہ یونٹ، جو ٹیکنا لوجی کے شعبے میں سرگرم ہے، جاسوس سیٹلائٹ استعمال کر کے علاقائی ممالک کے بارے میں اطلاعات جمع اور پھر ان سے فیصلہ ساز اداروں کو با خبر کرتا ہے۔ اس صیہونی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونی فوج کے خصوصی یونٹ کے عناصر عملی طور پر مقبوضہ فلسطین کے اندر صیہونی حکومت کے خفیہ ادارے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت غزہ پٹی پر اپنے ہر حملے سے پہلے اپنے جاسوسوں کی مدد سے استقامتی محاذوں کے بارے میں اطلاعات جمع کرتی ہے، اس کے بعد اس محاصرہ شدہ علاقے پر حملہ کرتی ہے۔ اس سے پہلے یمن کی المسیرہ نیوز ویب سائٹ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بحیرہ احمر کے جزائر دہلک میں صیہونی حکومت کی خفیہ سرگرمیوں کا انکشاف کرتے ہوئے یمن پر ہونے والی جارحیت میں اس غاصب حکومت کے کردار سے پردہ اٹھایا تھا۔