نجران کے مضافات میں سعودیہ کی ناکام فوجی کارروائیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i240070-نجران_کے_مضافات_میں_سعودیہ_کی_ناکام_فوجی_کارروائیاں
نجران کے مضافاتی علاقوں کو یمنی فوجیوں سے واپس لینے کے لئے سعودی عرب کی فوجی کارروائیاں ناکام ہوگئی ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • یمنی فوج نے جنوبی شہرذباب کے ایک دیہات پر بھی توپ خانوں سے گولے داغے ہیں جہاں سعودی عرب کے کرائے کے جنگجو اکٹھا ہوتے تھے-
    یمنی فوج نے جنوبی شہرذباب کے ایک دیہات پر بھی توپ خانوں سے گولے داغے ہیں جہاں سعودی عرب کے کرائے کے جنگجو اکٹھا ہوتے تھے-

نجران کے مضافاتی علاقوں کو یمنی فوجیوں سے واپس لینے کے لئے سعودی عرب کی فوجی کارروائیاں ناکام ہوگئی ہیں-

العالم کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کی فوج کی نجران کے مضافاتی علاقوں کو واپس لینے کی کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے اور انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے-

ایک اور رپورٹ کے مطابق، یمن کی فوج اور رضاکارفورس نے سعودی عرب کے المغراب علاقے کو جہاں سعودی فوجی اور ان کی اٹھارہ فوجی گاڑیاں تعینات تھیں میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا- المغراب سعودی عرب کے جیزان علاقے میں واقع ہے-

یمنی فوج نے جنوبی شہرذباب کے ایک دیہات پر بھی توپ خانوں سے گولے داغے ہیں جہاں سعودی عرب کے کرائے کے جنگجو اکٹھا ہوتے تھے- یمنی جوانوں نے سعودی عرب کے ان ایجنٹوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا- درایں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز کے مشرقی الوازعیہ علاقے میں بھی سعودی ایجنٹوں کو نشانہ بنایا-

ایک اور رپورٹ کے مطابق یمنی عوام پیر کو اس ملک کی سیاسی کونسل کی تشکیل کے فیصلے کی تائید میں صنعا کے السبعین اسکوائر پر مظاہرہ کریں گے-

دوسری جانب سعودی عرب کے کرائے کے جنگجؤوں نے صوبہ صعدہ کے شہر نہم کے بنی بارق، الحول اور میدعہ علاقوں کو بھاری اور نیم بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا-