یمن پر سعودی عرب کے حملے جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i240328-یمن_پر_سعودی_عرب_کے_حملے_جاری
یمن میں قیام امن کے لئے مذاکراتی فریقوں کے درمیان صلاح و مشورہ جاری رہنے کے باوجود سعودی عرب، بدستور اپنے جارحانہ حملوں اور عام شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے منگل کی صبح مشرقی عدن کے ایک دیہات آل شمیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے-
    سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے منگل کی صبح مشرقی عدن کے ایک دیہات آل شمیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے-

یمن میں قیام امن کے لئے مذاکراتی فریقوں کے درمیان صلاح و مشورہ جاری رہنے کے باوجود سعودی عرب، بدستور اپنے جارحانہ حملوں اور عام شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے بمبار طیاروں نے منگل کی صبح مشرقی عدن کے ایک دیہات آل شمیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے-

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پیر کو بھی صراویح کے مشرقی علاقے پر بمباری کی تھی- دوسری جانب یمن کے مفرور و مستعفی صدر منصورہادی کے حامی سعودی عرب کے کرائے کے جنگجؤوں نے مآرب کے ایک دیہات پر حملہ کرکے کئی افراد کو جاں بحق اور زخمی کردیا- سعودی عرب کے کرائے کے جنگجؤوں نے شہرتعزپر مارٹر گولے بھی فائر کئے ہیں جس کے نتیجے میں چھے افراد زخمی ہوگئے-