Aug ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • فرانس کے سابق وزیر اعظم کی جانب سے حزب اللہ کی حمایت

فرانس کے سابق وزیر اعظم نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کے ملک کو داعش دہشت گرد گروہ کے نفوذ کو روکنے کے لئے حزب اللہ لبنان اور شامی فوج کی حمایت کرنا چاہئے

فرانس کے سابق وزیراعظم فرانسوا فیون نے داعش دہشت گرد گروہ کے حقیقی مخالفین کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جدوجہد میں شامی فوج اور حزب اللہ کی حمایت کرنا چاہئے ورنہ شام ، دہشت گردوں کے ہاتھ میں آجائے گا-

فرانس کے سابق وزیراعظم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صرف شامی فوج اور حزب اللہ ہی داعش کے خلاف لڑ رہے ہیں ، دمشق حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کی درخواست کی ہے-

فرانسوا فیون نے حکومت شام کے مخالف مسلح گروہوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح شامی مخالفین کا حزب اللہ ، شامی فوج اور کرد جنگجؤوں سے کوئی موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا-