شام میں فوج کی کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک
Sep ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
-
شامی فضائیہ نے حمص کے شمالی اور مشرقی نواحی علاقے میں داعش اور جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے۔
دیرالزور کے نواح میں شامی فوج کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے منگل کے روز دیرالزور کے نواح میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر بمباری کی جس میں کئی دہشت گرد ہلاک اور ان کی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
شامی فوج نے اسی طرح حماہ کے شمال میں کئی دیہاتوں اور قصبوں میں دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے متعدد ٹھکانوں پر حملہ کر کے انھیں تباہ کر دیا۔ اس کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک اور ان کا بہت سا جنگی ساز وسامان تباہ ہو گیا۔
شامی فضائیہ نے حمص کے شمالی اور مشرقی نواحی علاقے میں داعش اور جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کارروائی میں بھی کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ٹیگس