برف سے ہزاروں سالہ قدیمی کامیاب طریقہ علاج
https://urdu.sahartv.ir/news/news-i312227-برف_سے_ہزاروں_سالہ_قدیمی_کامیاب_طریقہ_علاج
آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ آپ کو صرف پہلے تیس سے ساتھ سیکنڈ ٹھنڈک محسوس ہوگی لیکن پھر یہ ٹھنڈی تکلیف گرمی میں بدل جائے گی اور آُ گرمی کو گردن کے نچلے حصے میں اترتا محسوس کریں گے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
  • برف سے ہزاروں سالہ قدیمی کامیاب طریقہ علاج

آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ آپ کو صرف پہلے تیس سے ساتھ سیکنڈ ٹھنڈک محسوس ہوگی لیکن پھر یہ ٹھنڈی تکلیف گرمی میں بدل جائے گی اور آُ گرمی کو گردن کے نچلے حصے میں اترتا محسوس کریں گے

چین میں ہزاروں سال سے برف کے زریعے مختلف بیماریوں کا علاج آج بھی رائج ہے۔ گزشتہ دو ہزار سال سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے فینگ فو پوائنٹ پر برف کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے اب تک دنیا کے ان گنت افراد استفادہ کر چکے ہیں۔

 

طریقہ بہت آسان ہے۔ دن میں ایک یا دو مرتبہ برف کے ایک ٹکڑے کو چند منٹوں کے لئے گردن کے پچھلے حصَ پر رکھا جاتا ہے۔ بالکل ریڑھ کی ہڈی کے سب سے اوپر والے مہرے پر یعنی جہاں انسانی کھوپڑی کا نچلا حصہ اور ریڑھ کی ہڈی آپس میں ملتے ہیں۔ اس جگہ کو فینگ پوائنٹ کہتے ہیں اور یہیں برف کا ٹکڑا بیس منٹ کے لئے رکھا جاتا ہے۔

 

آپ کو اس عمل کے لئے یا تو گردن جھکانی پڑتی ہے یا پھر التا لیٹنا پڑتا ہے پھر ہاتھ میں برف کو پکڑ کر اسے فینگ فو پوائنٹ پر رکھنا پڑتا ہے۔ احتیاط کریں برف کو کسی موٹے کپڑے کے ساتھ پکڑیں تاکہ آپ اسے دیر تک پکڑ کر رکھ سکیں۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ آپ کو صرف پہلے تیس سے ساتھ سیکنڈ ٹھنڈک محسوس ہوگی لیکن پھر یہ ٹھنڈی تکلیف گرمی میں بدل جائے گی اور آُ گرمی کو گردن کے نچلے حصے میں اترتا محسوس کریں گے۔

 

ہو سکتا ہے اس عمل میں پہلے پہل آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے مثلا آپ برف کو صحیح پکڑ نہ سکیں یا ہوسکتا ہے برف کا ٹکڑا فینگ فو پوائنٹ پر نہ رکھی ہوئی ہو لیکن دو چار بار یہ عمل دہرانے سے آپ کو مشق ہوجائے گی اور آپ اس کی ہدایات پر درست عمل کرنے لگیں گے۔

 

یہ عمل دہرانے سے اب تک سر درد، نزلہ زکام، نظام ہاضمہ کی مشکلات من جملہ الٹی اور متلی وغیرہ کا خاتمہ اور نیند میں بہتری شامل ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اس عمل کے زریعے سر چکرانے کا مرض بھی ختم ہوجاتا ہے۔ دمہ، یرقان، دوران خون وغیرہ سے نجات ملتی ہے جبکہ تھائیرائیڈ گلینڈز سے مربوطہ مسائل بھی قابو میں آجاتے ہیں۔ 

 

ہم نے اس انوکھے طریقہ علاج کی تفصیلات اپنے معزز قارئین کی معلومات میں اضافے کے لئے فراہم کی ہیں۔ اسے اپنانے سے پہلے اس کے بارے میں مشورہ ضرور کر لیں!