مشہد میں افغانستان شناسی پر مشتمل نمائش کا انعقاد
کئی دہائیوں سے ایران میں مقیم افغانی باشندوں کی نئی نسل اب اپنی افغانی تہذِب و ثقافت سے نا آشنا ہوتی جارہی ہے جس کے لئے یہ نمائش ایک بہترین قدم ثابت ہوسکتی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں افغانستان شناسی کے عنوان سے ایک نمایشگاہ کا انعقاد کیا گیا تاکہ ایران میں موجود افغانی جوانوں کو افغانستان کی فرہنگ و ثقافت سے آشنا کروایا جا سکے۔

اس نمائشگاہ میں علاقائی لباس، روایتی کھانوں اور ایران میں موجود افغانی پناہ گزینوں کے مختلف ہنری آثار رکھے گئے۔

افغانستان میں جنگ اور داخلی اختلافات کے باعث افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ہمسایہ اسلامی ممالک کا رخ کیا تھا تاکہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانوں کی حفاظت کر سکیں۔

کئی دہائیوں سے ایران میں مقیم افغانی باشندوں کی نئی نسل اب اپنی افغانی تہذِب و ثقافت سے نا آشنا ہوتی جارہی ہے جس کے لئے یہ نمائش ایک بہترین قدم ثابت ہوسکتی ہے۔
