اس جنگ میں سو میلین افراد نے حصہ لیا جبکہ چالیس میلین افراد مارے گئے۔ اس جنگ میں دنیا کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ ۱۱۵۰ بیلین ڈالر لگایا گیا۔
آج کا دن دنیا کی تاریخ میں بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ سن ۱۹۴۳ کے آغاز اور جرمنی اور ہٹلر کے اتحادیوں کی عقب نشینی کے ساتھ ہی دوسری جنگ عظیم کا زوال شروع ہوگیا۔
۱۹۴۴ میں روسی فوجیوں نے مغرب کی جانب پیقدمی شروع کردی اور بالکان کے اکثر علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ ادحر ۱۹۴۵ میں جرمنی دو عظیم فوجی طاقتوں کے درمیان پھنس چکا تھا ۔ مغرب اور مشرق سے اس پر چڑھائی کردی گئی تھی اور پھر اپریل کے آواخر میں برلن کا محاصرہ کر لیا گیا۔
بالآخر مغربی فوجیں اور روسی فوج برلن میں جمع ہوگئے اور برلن کت سقوط اور ہٹلر کی خودکشی کے ساتھ ہی دوسری جنگ عظیم کا خاتمہ ہوگیا۔
اس طرح چھ سالہ عظیم جنگ کا خاتمہ ہوا اور یہ ڈراونا خواب اختتام پذیر ہوا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کے تین مہینے بعد مشرقی ایشیا میں امریکہ نے اپنی جارحانہ کارروائی کرتے ہوئے ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرا دیئے اور اس علاقے سے بھی جنگ کا خاتمہ ہوگیا۔
اس جنگ میں سو میلین افراد نے حصہ لیا جبکہ چالیس میلین افراد مارے گئے۔ اس جنگ میں دنیا کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ ۱۱۵۰ بیلین ڈالر لگایا گیا۔