علاقائی تغیرات میں ایران عراق تعلقات بہت اہمیت کے حامل: ایرانی اسپیکر
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقائی تغیرات میں ایران اور عراق کے تعلقات کی بنیادی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے دورۂ عراق پر روانگی سے قبل تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے پرصحافیوں سے گفتگو میں اپنے دورے کے اہداف بیان کئے۔
انھوں نے کہا کہ وہ اس دورے میں، عراقی رہنماؤں سے ملاقات میں سبھی اقتصادی، سیاسی، ثقافتی، سماجی اور سیکورٹی کے میدانوں میں دونوں ملکوں کے درمیان روابط اور تعاون میں زیادہ سے زیادہ فروغ اور استحکام کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ مستقبل میں اس علاقے میں نیا نظام دیکھا جائے گا اور ان تغیرات میں تہران اور بغداد کے روابط بہت زیادہ اور بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
اسپیکر ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ امریکہ کی مسلط کردہ جنگِ رمضان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی کے پیش نظران کا یہ دورہ بہت اہم ہے اور اس میں، دوجانبہ روابط کے علاوہ علاقے کے تغیرات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel