جب افیون کی جگہ گلاب نے لے لی
یہ کہانی ہے افغانستان کے شہر جلال آباد کی جہاں افیون کی جگہ گلاب نے لے لی ہے

کئی دہائیوں سے خون ریزی اور جنگ جیسی آفتوں کا شکار رہنے والے ملک افغانستان کی ایک وجہ شہرت وہاں افیون کی کاشت بھی ہے جس کا چرچہ زباں زد عام ہے۔

لیکن اب شاید وہاں کے عوام بھی اپنے طرز زندگی میں تبدیلی چاہتے ہیں اور اس تبدیلی کے لئے ان کا منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔

تبدیلی کے اسی سفر کا آغاز کیا ہے جلال آباد شہر کے باسی محمد دین سپائی نے کہ جنہوں نے افیون کی فصلوں کو ختم کر کے اب انکی جگہ گلاب کے پودے لگا دیئے ہیں۔

تقدیر، آب و ہوا اور سب سے بڑھ کر انکے جذبے نے انہیں انکی اس محنت کا ثمر بھی دیا ہے اور اب منشیات کی جگہ دنیا کے مختلف ممالک میں عرق گلاب برآمد کرتے ہیں۔

محمد دین کی تقلید کرتے ہوئے ننگر ہار کے دیگر کسانوں نے بھی گلاب کے مہکتے پودے اگا لئے ہیں اور اب یہ پورا خطہ اس خوبصورت پھول کی مسحور کن خوشبو سے مہکتا رہتا ہے۔