کیا امریکا، ایران پر حملے کا منصوبہ بنا چکا ہے؟؟؟؟
https://urdu.sahartv.ir/news/news-i335866-کیا_امریکا_ایران_پر_حملے_کا_منصوبہ_بنا_چکا_ہے
اگر امریکا نے ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۶:۳۴ Asia/Tehran
  • کیا امریکا، ایران پر حملے کا منصوبہ بنا چکا ہے؟؟؟؟

اگر امریکا نے ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ماہر جیمز فیٹزر کا کہنا ہے کہ امریکا اگر ایران پر حملہ کرتا ہے تو روس اور چین ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے نہیں رہیں گے کیونکہ یہ مغرب کی جانب سے ان کے اتحادی پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

مینیسوٹا یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جیمز فیٹزر نے امریکا کے ایک ریٹائرڈ جنرل ویسلی کلارک کے حوالے سے کہا کہ امریکا، ایران پر بھی حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ویسلی کلارک خبردار کر رہے ہوں کہ امریکا، ایران کے حوالے سے جنگ کی جانب بڑھ رہا ہے تو اسے سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے کیونکہ یہ وہی ہیں جن کے ہاتھوں میں یورپ میں اتحادی فورسز کی کمان تھی۔

انہوں نے ہی انہیں بتایا کہ امریکا، ایران پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے، اس کے ایک مہینے بعد انہوں نے سات ممالک کی حکومتوں کی سرنگونی کے منصوبے کی اطلاع دی تھی جس کا آغاز عراق اور لیبیا سے ہوگا اور اختتام شام اور ایران پر ہوگا۔

فیٹزر کا مزید کہنا تھا کہ یہ تیسری عالمی جنگ کی شروعات ہوگی۔ روس اور چین ایک جانب کھڑے ہوکر ایران پر مغرب کے حملوں کا تماشہ نہیں دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی خطرناک حالات ہیں اور میں بہت ہی افسوس سے کہہ سکتا ہوں کہ ویسلی کلارک کی بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔