جنوبی لبنان: غاصب اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 افراد شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i455216-جنوبی_لبنان_غاصب_اسرائیلی_فوج_کے_حملے_میں_7_افراد_شہید
جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، تازہ حملے میں 7 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-08-15T14:04:05+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان: غاصب اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 افراد شہید

جنوبی لبنان پر غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، تازہ حملے میں 7 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج جنگ بندی کے اعلان کے باوجود جنوبی لبنان پر اپنے جارحانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ حملے میں 7 افراد کی شہادت کی خبر ہے۔

مذکورہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے انصار گاؤں کے مضافات میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

اس اسرائیلی فوجی کارروائی کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ حملے کا شکار ہونے والا مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel