امریکہ: ریاست مشی گن میں فائرنگ کے واقعات، 6 افراد ہلاک
Aug ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
امریکی ریاست مشی گن میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں مشتبہ حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن کی مسکیگی کاؤنٹی میں 1 گھر سے 3 افراد کی لاشیں جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ملا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی تلاش کے دوران دوسرے گھر سے چوتھی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق 39 سالہ مشتبہ حملہ آور کی گاڑی جنگلاتی علاقے کے قریب دیکھی گئی جس سے مشتبہ حملہ آور اور ایک دیگر شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے ان واقعات کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس