ہندوستان اور پاکستان کے حکام ستمبر میں ملاقات کریں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i197006-ہندوستان_اور_پاکستان_کے_حکام_ستمبر_میں_ملاقات_کریں_گے
پاکستانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان سرحدی محافظ فورس کے حکام آئندہ مہینے، نئی دہلی میں ملاقات کریں گے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • پاکستان اور ہندوستان کے حکام ستمبر میں ملاقات کریں گے۔
    پاکستان اور ہندوستان کے حکام ستمبر میں ملاقات کریں گے۔

پاکستانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان سرحدی محافظ فورس کے حکام آئندہ مہینے، نئی دہلی میں ملاقات کریں گے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ چند روز قبل، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہونے والے امن مذاکرات منسوخ ہوگئے تھے- اسلام آباد سے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی رینجرز اور ہندوستان کی باررڈر سیکورٹی فورسیز کے کمانڈرز، نو سے تیرہ ستمبر تک نئی دہلی میں مذاکرات کرنے والے ہیں- اسی سلسلے میں پاکستان اور ہندوستان کے عسکری حکام کےدرمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد ہوا ہے۔ ملاقات نو ستمبر کو ہونے والی میٹنگ کا طریقہ کار طے کرنے لیے ہوئی ۔ رینجرز حکام کے مطابق ان مذاکرات کے طریقہ کار اور تفصیلات کے تعین کیلئے ایک فلیگ میٹنگ واہگہ بارڈر پر منعقد ہوئی ، جس میں رینجرز اور بی ایس ایف کے نمائندوں نے شرکت کی-
پاکستان رینجرز کے ترجمان وحید بخاری نے روئٹرز کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اس اجلاس میں، حال ہی میں لائن آف کنٹرول پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات، ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی، نیز سرحدی اسمگلنگ کا جائزہ، ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ ہندوستانی حکام نے اس ملاقات اور اس کی تصدیق کے بارے میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا ہے-
az26082015