باجوڑ دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک قبائلی رہنما ہلاک ہونے کی خـبر ہے۔
یہ دھماکہ باجوڑ ایجنسی کے صدر مقام خار سے تقریبا پینتالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے برچمر کند میں ہوا۔ ہلاک ہونے والے قبائلی رہنما کا رحیم گل بتایا جاتا ہے۔پولیٹکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ صبح سویرے اس وقت ہوا جب ملک رحیم گل وہاں سے پیدل گزر رہے تھے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے ذرائع ابلاغ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی میں حکومت کے حمایتی امن لشکر کے سربراہ رحیم گل کو نشانہ بنایا گیا۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران باجوڑ ایجنسی میں تشدد کے واقعات میں اضافے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔
گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قبائلی رہنماؤں اور سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے خلاف یہ تیسرا حملہ ہے۔
اس سے پہلے فضل کریم، دعوہ خان اور محمد خان جیسے قبائلی رہنماؤں کو دہشت گردانہ حملوں میں ہلا ک کیا جاچکا ہے۔