پاکستان کے زیادہ تر علاقوں کو سردی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور دھرنے کے بعد ٹل سے پارا چنار تک شاہراہ آج بھی بند ہے اور لوگ قافلوں کی آمد کا انتظار کررہے ہیں۔
پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کرم میں امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے پر تاکید کی ہے۔
پاکستانی علاقے کرم کے ڈی سی پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اگر ایک اچھا ڈی پی او یا افسر ہوتا تو کرم کا مسئلہ ایک ہفتے میں حل ہوجاتا ہے اور اس قدر جانیں ضائع نہ ہوتیں۔
پاکستان کے علاقے پاراچنار میں علاج کی سہولیات نہ ملنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کا معاملہ جلد حل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پاکستان کے صوبۂ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے فتنۃ الخوارج کا ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کردیا۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی نے کرم میں قیام امن کے لیے تمام بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارا چنار شہر میں اشیائے خوردونوش، ادویات، ایندھن اور دیگر چیزوں کا مکمل فقدان ہے، اشیائے ضروریات نہ ملنے کی صورت میں شہری انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں۔