اسلام آباد دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے: تہران میں پاکستانی سفیر
Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۰۵:۵۵ Asia/Tehran
-
اسلام آباد دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے: تہران میں پاکستانی سفیر
تہران میں پاکستان کے سفیر نور محمد جدمانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے اور اس راہ میں تین ہزار سے زیادہ اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں پاکستان کے سفیر نور محمد جدمانی نے اتوار کے روزیوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی-پاکستان کے سفیر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کا ماحول بنانے کے لئے ضروری تھی، کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب گزشتہ سال جون میں شروع ہوا اور اب حساس مرحلے میں داخل ہوگیاہے-
انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کارروائی دہشت گردی کے خلاف کوئی سادہ سی کارروائی نہیں ہے بلکہ پاکستان میں یہ ایک اہم کارنامہ شمار ہوتی ہے اور حکومت اور فوج کے درمیان مؤثرہم آہنگی کا نتیجہ ہے-
نورمحمد جدمانی نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن صرف پاکستان کے مفاد میں نہیں بلکہ عالمی برادری اورخاص طور سے ہمسایہ ممالک کے مفاد میں بھی ہوگا- ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں کامیابی یقینی ہے-
یوم دفاع پاکستان کی تقریب کے آغاز میں پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کے پیغامات پڑھے گئے اور اس کے بعد پاکستانی سفارت خانے کے فوجی اتاشی نے ایران اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کے بارے میں تفصیل بیان کی-
ٹیگس