پاکستانی اور ہندوستانی فوجی حکام مذاکرات کریں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i197747-پاکستانی_اور_ہندوستانی_فوجی_حکام_مذاکرات_کریں_گے
پاکستان کے فوجی حکام کا ایک وفد ہندوستانی فوجی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے بدھ کے دن نئی دہلی جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۲:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستانی اور ہندوستانی فوجی حکام مذاکرات کریں گے
    پاکستانی اور ہندوستانی فوجی حکام مذاکرات کریں گے

پاکستان کے فوجی حکام کا ایک وفد ہندوستانی فوجی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے بدھ کے دن نئی دہلی جائے گا۔

پاکستانی اخبارایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پاکستان کے ڈی جی رینجرزحالیہ کشیدگی کے باوجود نئی دہلی کا دورہ اور سرحدی کشیدگی کے بارے میں اس ملک کے فوجی حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

نئی دہلی میں پاکستانی اور ہندوستانی فوجی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی خبرایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ جب دونوں ملکوں کے درمیان قومی سلامتی کے  مشیروں کی سطح پر ہونے والے مذاکرات مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ملتوی ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تیئیس اور چوبیس اگست کو قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر مذاکرات ہونا تھے۔ ہندوستانی حکام ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث نہ لایا جائے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ دیگر مسائل پر اسی صورت میں بات چیت کرے گا جب اس میں مسلہ کشمیر پر بھی گفتگو کی جائے۔