دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، جنرل راحیل شریف
Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
پاکستان کے آرمی چیف اور اعلی فوجی حکام نے ایک میٹنگ کے دوران ملک کی داخلی اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
ڈان ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دوسرے فوجی کمانڈروں کی منگل کے دن ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے فوجی حکام نے لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی کی صورتحال اور اس علاقے میں حالیہ دو مہینوں کے دوران ہندوستان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا بھی جائزہ لیا۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس میٹنگ میں شمالی وزیرستان میں ضرب عضب آپریشن میں پاکستانی فوجیوں کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کو اطمینان بخش قرار دیا اور کہا کہ یہ آپریشن ملک بھر سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔