پاکستان: لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کا شاندار آغاز + ویڈیو
Feb ۰۶, ۲۰۲۶ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، شہر بھر میں چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر بوکاٹا کی صدائیں گونج رہی ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے رات 12 بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔ لاہور میں آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئی ہیں، روشن چھتوں پر منچلوں اور پتنگ بازوں کی بہار ہے۔
لاہور کی فضا خوشی اور رنگوں سے سجی نظر آئی۔ نوجوان چھتوں پر پتنگیں اُڑاتے رہے، جبکہ اڑتی اور کٹتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔شہر کی گلیاں اور سڑکیں پتنگوں سے سجی ہوئی تھیں، جبکہ مہنگائی کے باوجود پتنگ اور ڈور کی مانگ عروج پر تھی اور کئی علاقوں میں یہ نایاب ہو گئے تھے۔