Sep ۱۸, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں مصروف(فائل فوٹو)
    پاکستانی فوج دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں مصروف(فائل فوٹو)

پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے فضائیہ کے ایک کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے آج علی الصبح صوبہ خیبر پختون خواہ کے صدر مقام پشاور کے قریب واقع فضائیہ کے کیمپ کے پچھلے حصے پر حملہ کیا ہے جسے ناکام بنادیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی پیشگی اطلاع موجود تھی اور حساس اداروں نے اکتیس اگست کو سیکیورٹی الرٹ بھی جاری کیا تھا۔

حملے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے کیمپ پر فائرنگ اور راکٹ بھی داغے گئے۔دہشت گردوں نے کے کیمپ کے پچھلے حصے پر حملہ کیا ہے اور کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں کوئیک رسپانس فورس کے جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے فضائیہ کے کیمپ پرحملہ کی تصدیق کی گئی ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کاکہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے بڈھ بیر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کوئیک رسپانس فورس کے میجر حسیب دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے ہیں۔پشاور میں بڈھ بیر ائیر فورس کیمپ پر حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

اپ دیٹ:
  • پشاور کے قریب انقلاب روڈ پر قائم بڈھ بیر پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کیمپ پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 8 حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ آپریشن میں 10 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
  • ابتدائی طور پر حملہ آوروں کی تعداد 7 سے 10 کے درمیان بتائی گئی تھی۔
  •  پشاور میں بڈھ بیر ائیر فورس کیمپ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔

ٹیگس