Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
  • سانحہ منیٰ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد گیارہ ہوگئی، تین سو زائد بدستور لاپتہ

حج کے دوران پیش آنے والے سانحہ منیٰ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق حکام نے گیارہ پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

سانحہ منیٰ کے دوران سترہ پاکستانی زخمی ہوئے جن میں سے دس کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

تین سو سے زائد پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے عمل "رمی" کے دوران بھگدڑ مچنے سے دوہزار کے قریب حجاج جاں بحق ہوگئے ہیں۔

درایں اثنا پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نے منیٰ حادثے میں دو سو چھتیس پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی برطانوی اخبارکی خبرمستردکردی ۔

ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ منیٰ حادثے میں دوسو چھتیس پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔