پاکستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی-
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i200094-پاکستان_میں_ریلوے_ٹریک_پر_دھماکہ_مرنے_والوں_کی_تعداد_چار_ہوگئی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریلوے لائن پر دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی-
    پاکستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی-

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریلوے لائن پر دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو مستونگ میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر اکسپریس کے راستے میں دھماکے کے نتیجے میں ریل گاڑی کے متعدد ڈبے پٹری سے اترگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق حادثے میں کم سے کم چار مسافر جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں میں تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ آخری اطلاع ملنے تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی ۔