پاکستان: کراچی میں تین دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i200896-پاکستان_کراچی_میں_تین_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستانی پولیس نے کراچی شہر میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۵:۳۷ Asia/Tehran
  • کراچی شہر میں تین دہشت گردوں کی ہلاکت
    کراچی شہر میں تین دہشت گردوں کی ہلاکت

پاکستانی پولیس نے کراچی شہر میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سما ٹی وی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پولیس نے کہا ہے کہ پاکستانی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اتوار کے دن کراچی کے علاقے لیاری میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے ہفتے کے دن کراچی شہر میں فوج کے آپریشن میں دہشت گردوں کو پہنچنے والے شدید جانی نقصان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد کراچی اور پاکستان کے دوسرے شہروں میں امن قائم ہو جائے گا۔ کراچی شہر کو کافی عرصے سے مسلح گروہوں نے بدامنی کا شکار کر رکھا ہے۔ پاکستانی حکومت نے اس شہر میں قیام امن کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔