Jan ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • نیا سال دہشت گردی کے خاتمے اور قومی یکجہتی کا سال ہو گا: جنرل راحیل شریف

پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خاتمے اور قومی یکجہتی کی تقویت پر زور دیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف بلوچستان کے شہر گوادر میں بلوچ عمائدین سے خطاب کر رہے تھے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ نیا سال دہشت گردی کے خاتمے اور قومی یکجہتی کا سال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی، جرائم اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر انصاف اور امن کی راہ ہموار کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے گوادر کے علاوہ تلار اور تربت کا دورہ بھی کیا۔