پاکستان کے وزیراعظم سعودی عرب اور ایران کے دورے پر روانہ
Jan ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ سعودی حکام سے ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف پیر کو سعودی عرب اور اس کے بعد منگل کو ایران جائیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات ان کے دورہ ایران کے پروگرام میں شامل ہے۔
خارجہ امور میں وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی اس دورے میں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔
ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد نواز شریف پہلے غیرملکی سربراہ حکومت ہیں کہ جو ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔