پاکستان: سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i209017-پاکستان_سیکورٹی_فورسز_نے_دو_دہشت_گردوں_کو_ہلاک_کردیا
پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستان: سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق صوبے بلوچستان میں مستونگ کے علاقے کانک میں سیکورٹی فورسز نے مسلح حملہ آوروں کے حملے کے جواب میں فائرنگ کر کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ان ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کا قافلہ کوئٹہ سے کارروائی کے لئے درین گڑھ جا رہا تھا کہ کانک کے مقام پر گھات لگائے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ باقی دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔