پاکستان ہندوستان کے اختلافات میں ایف سولہ طیاروں کا معاملہ بھی شامل
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i211609-پاکستان_ہندوستان_کے_اختلافات_میں_ایف_سولہ_طیاروں_کا_معاملہ_بھی_شامل
حکومت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر ہندوستان کے اعتراض پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان ہندوستان کے اختلافات میں ایف سولہ طیاروں کا معاملہ بھی شامل

حکومت پاکستان نے امریکہ کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر ہندوستان کے اعتراض پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریہ نے کہا ہے کہ ہندوستان خود اسلحہ درآمد کرنے والا بڑا ملک ہے جبکہ اس کے پاس دفاعی سامان کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ نفیس زکریہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان اور امریکا میں قریبی تعاون جاری ہے اور امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی اسی کا حصہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی حکومت نے کانگریس کو بتایا ہے کہ پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے بارے میں امریکہ کے اعلان کو ہندوستان نے مایوس کن قرار دیا ہے۔ حکومت ہندوستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے واشنگٹن سے باضابطہ طور پر احتجاج بھی کیا ہے۔

ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی سفیر رچرڈ ورما سے کہا تھا کہ ہندوستان، امریکا کے اس خیال سے اتفاق نہیں رکھتا کہ ان طیاروں کی فروخت سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔