پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس طلب
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i220618-پاکستان_مسلم_لیگ_(ن)_کا_مشاورتی_اجلاس_طلب
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے وزیراعلی سے ملاقات کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس طلب

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے وزیراعلی سے ملاقات کے بعد آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے-

اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم نواز شریف سے استعفے اور جوڈیشنل کمیشن کے قیام کے مطالبے کے بعد مسلم لیگ نون کی قیادت نے نئی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف سے تبادلہ خیال کیا -

وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاناما لیکس کے معاملے پر اصولی موقف پر ڈٹے رہنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے دورہ کراچی منسوخ کرتے ہوئے آج اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔